شہر کا امن بڑی مشکلوں سے بحال ہوا ہے، کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے، وزیر داخلہ سندھ

ایک جماعت کے پاس جلسے کے لیے این او سی موجود ہے، تاہم معاملے کا بڑی باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں، سہیل انور سیال

منگل 8 مئی 2018 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ شہر کا امن بڑی مشکلوں سے بحال ہوا ہے، کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال حکیم سعید گرائونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہاکہ ایک جماعت کے پاس جلسے کے لیے این او سی موجود ہے، تاہم معاملے کا بڑی باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں،شہر کا امن ہم سب کو عزیز ہے اسے کسی بھی جماعت کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ گذشتہ دنوں پی پی اور ایم کیو ایم نے کراچی میں جلسہ کیا اور ٹنکی گرائونڈ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے باقاعدہ اجازت نامہ لے کر جلسہ منعقد کیا تھا۔