پشتون تحفظ موومنٹ کے بیرونی قوتوں سے رابطے بے نقاب؛ حکومت نےبھی بڑا فیصلہ کر لیا

پی ٹی ایم کا ایک ماہ کے دوران سی ائی اے،موساد اور را سے 300 سے زائد مرتبہ رابطے کا انکشاف،قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 مئی 2018 14:45

پشتون تحفظ موومنٹ کے بیرونی قوتوں سے رابطے بے نقاب؛ حکومت نےبھی بڑا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 مئی 2018ء) پشتون تحفظ موومنٹ کے بیرونی قوتوں سے رابطے بے نقاب ہو گئے ۔ روزنامہ 92 کی ایک رپورٹ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے بیرونی قوتوں سے رابطے بے نقاب ہو گئے ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما غیر ملکی ایجنسیوں سے ہدایت لے رہے ہیں۔اہم ترین ملکی اداروں کی طرف سے تیار کردہ کوائف کے مطابق پی ٹی ایم کے را، موساد، سی آئی اے اور این ڈی ایس کے ساتھ ایک ماہ سے کے دوران تین سو بار رابطوں کاانکشاف ہوا ہے۔

مذکرات اور ان کے مطالبات کے لیے بلایا گیا گرینڈ جرگہ انتظار کر رہ گیا۔لیکن پشتون تحفظ مومنٹ کو کا کوئی رہنما وعدے کے باجود مذکرات کے لیے نہ پہنچا۔مذکرات میں شامل نہ ہونے کی ایک روز قبل ہی افغانستان اور بھارتی نیوز چینلز سےخبریں چلا دی تھیں۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کی طرف سے اداروں کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے،بلوچوں کے حقوق کے نام پر سیاست کرنے اور مظلوم بن کر سامنے آنے کے بعد مختلف سایسی جماعتوں اور قبائلی رہنماؤں پر مستمل گرینڈ جرگہ تشکیل سے دیا گیا تھا۔

پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماؤں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ جرگہ میں آ کر مذاکرات کریں۔اور اپنے مطالبات پیش کریں۔جائز مطالبات پیش کریں۔اور جائز مطالبات پر جرگہ سفارشات بنا کر بھیجے گا۔جن کی روشنی میں حکومت اس پر عمل کرے گی۔تاہم جرگہ کو اس وقت مایوسی ہوئی جب پشتون تحفظ مومنٹ کو کئی نمائندہ وہآن نہ پہنچا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اہم اداروں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر پی ٹی ایم نے ملک دشمنی نہ چھوڑی تو وہ ان غیر ملکی قوتوں سے رابطوں کے ثبوت مختلف سیاسی جماعتوں کو دیں گے۔جس کے بعد قومی سطح پر ان کے خلاف مشترکہ ایکشن کا مطالبہ اور حمایتیوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔