اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کیلئے کمیٹی بھر پور اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر نادیہ عزیز

منگل 8 مئی 2018 14:50

سرگودھا۔08مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کیلئے کمیٹی بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ یہ فورم مسائل کے فوری حل کیلئے موثر کردار ادا کر رہاہے۔ وہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ ‘ اے ڈی سی جی ذوالقرنین لنگڑیال اور ایس پی بلال افتخار او راے سی سرگودہاکمیٹی کے علاوہ کمیٹی سیکرٹری چوہدری ناصر محمود چیمہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر نادیہ عزیز نے درخواست دہندگان سے کہاکہ وہ حقائق پر مبنی اپنی شکایات کمیٹی میںپیش کریں کسی کے خلاف بے جامقدمہ بازی سے اجتناب کیاجائے، کمیٹی نے جائز مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چودہ کیس پیش کئے گئے جن میں اکثر کیس زمین جائیداد ‘ مکان او ردکان سے متعلقہ تھے۔ کمیٹی نے محکمہ پولیس ‘ ریونیو اور دیگر محکموں کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :