اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے، ترجمان

اسلام آباد اور بھارت کو تنازعات مذاکرات سے حل کرنے چاہئیں،7سالہ بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کی مذمت کرتے ہیں،ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجرک کی ہفتہ وار بریفنگ

منگل 8 مئی 2018 15:50

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے،جہاں بھارتی فورسز حکومت مخالف مظاہرین کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجرک نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے،سیکرٹری جنرل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازعات مذاکرات سے حل کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،بھارت کو کشمیر میں بربریت سے باز آنا چاہیے،عالمی برادری کو کشمیری عوام کیلئے مزید قرادادیں پاس کرنا ہوں گا۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ بھارت آئے روز کشمیر میں ظلم و جبر کی داستانیں رقم کر رہا ہے،7سالہ بچی کیساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی اور قتل کا بہت افسوس ہوا،ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔