فیصل آباد، روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر مشتعل شوہر نے ساس کو قتل کر دیا

منگل مئی 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2018ء) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر مشتعل شوہر نے ساس کو قتل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والاکے علاقہ ساتواں میل کے رہائشی محمد نثار ولد ستار احمد کی بیوی ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر موجود تھی کہ ملزم محمد نثار اسے منانے کے لئے 275ج ب میں سسرال گیا جہاں پر بیوی کرن بی بی کے ساتھ نہ جانے پر اس کا اپنی ساس سے جھگڑا ہوگیا جس پر طیش میں آکر اس نے پچاس سالہ خاتون انور بی بی زوجہ محمد بوٹا کو پیٹ میں گولیاں مار دیں ، شدید زخمی خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی ملزم موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :