وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

منگل 8 مئی 2018 18:44

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نشانِ امتیاز(ملٹری) نے وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر مراد علی شاہ نے ایئر چیف مارشل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ملک کی دفاع میں پاک فضایہ کی خدمات بہت اہم ہیں۔