چین کے نائب وزیراعظم اگلے ماہ واشنگٹن کا دورہ کر ینگے

منگل 8 مئی 2018 20:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) چین کا ایک اعلی اقتصادی وفد نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں تجارتی بات چیت کو جاری رکھنے کیلئے اگلے ماہ واشنگٹن کا دورہ کرے گا،یہ بات وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز بتائی ہے، کیونکہ رواں ماہ اربوں ڈالر کے سازوسامان پر متنازعہ ٹیرف لاگو کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم لیوہی کی جانب سے یہ دورہ،جو کہ اقتصادی امور پر صدر ژی شن پنگ کے دست راست سمجھے جاتے ہیں،ایسے وقت میں ہورہا ہے جبکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بیجنگ میں انہوں نے اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے ہمراہ مذاکرات کی قیادت کی،جو اس تعطلی کو حل کرنے میں کم ہی مؤثر ثابت ہوئیں۔

یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہورہی ہیں جبکہ رواں سال کے شروع میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سازوسامان پر اربوں ڈالر کے ادلے کے بدلے ٹیرف کا سلسلہ شروع ہوا،جنہوں نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ امریکی برآمد کنندگان پر ناجائز فائدہ حاصل کرنے اور امریکی ملازمتوں کو متاثر کرنے کیلئے غیر منصفانہ اقدامات کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز کا کہنا ہے کہ چینی سرکردہ اقتصادی مشیر و نائب وزیراعظم صدر کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کو جاری رکھنے کیلئے اگلے ہفتے یہاں آرہے ہیں۔