فیصل آباد سول ہسپتال کے ڈاکٹر ہوسٹل میں سرکاری رقم خرد بر د پر جونیئر کلرک نے ریکارڈ غائب کروادیا

منگل 8 مئی 2018 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) فیصل آباد سول ہسپتال کے ڈاکٹر ہوسٹل میں سرکاری رقم خرد برد کرنے پر جونیئر کلرک نے ریکارڈ غائب کروادیا ‘انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر اے ایم ایس ایڈمن و چیف وارڈن ڈاکٹر ہوسٹل ڈاکٹر غلام سرور کی مدعیت میں لاکھوں کی رقم ہڑپ کرنیوالے کلرک کیخلاف 380ت پ کے تحت مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال ڈاکٹرز ہوسٹل میں جونیئر کلرک محمد نسیم کیخلاف سرکاری رقوم کی خرد برد کی انکوائری ہوئی جس میں سرکاری رقم میں جرم ثابت ہونے پر متعلقہ کلرک نے اے ایم ایس ایڈمن کے کمرے کا تالہ تبدیل کرکے نیا لگادیا ملزم نے سرکاری ریکارڈ غائب کردیا جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔