ایم ایم اے کا 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ اسلامی پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا ،سردار ظفر حسین ایڈووکیٹ

ملک میں ہمیشہ سامراجی قوتوں کی غلاموں نے نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈال کر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیاہے ، تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس سے خطاب

منگل 8 مئی 2018 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) ایم ایم اے کا 13 مئی کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ اسلامی پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گا ، ملک میں ہمیشہ سامراجی قوتوں کی غلاموں نے نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈال کر ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیاہے اور دولت کی بنیاد پر عوام کی گردنوں پر سوار ہو کر سیاسی اور معاشی مجرم ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

ا یم ایم اے ایک بار پھربڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور امیدواراین اے 109سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے 13 مئی کومینار پاکستان پر ہونے والے ایم ایم اے کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی نائب امیر غلام عباس خان ،جنرل سیکرٹری رانا وسیم احمد بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

سردار ظفر نے کہا کہ فیصل آباد سے جماعت اسلامی کے کارکن بسوں کے ایک بڑے قافلہ کی شکل میں جلسہ عام میں شریک ہوں گے،ہر زون سے سے جانے والے قافلے کی قیادت زونل امیر کریں گے،جے آئی یوتھ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی جلسہ میں شریک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر ایم ایم اے 13 مئی کو د ینی جماعتوں اور نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والی صالح اور باکردار قیادت کو اکٹھاکرے گی اور جس سے آئندہ انتخابات کیلئے پنجاب بھر میں باقاعدہ انتخابی مہم کا آغازہو گا۔