برطانیہ ،اپریل میں نئی گاڑیوں کی خرید میں 10.4 فیصد اضافہ

جن نئی گاڑیوں کی خریداری کی گئی ان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں نمایاں ہیں

منگل 8 مئی 2018 21:43

برطانیہ ،اپریل میں نئی گاڑیوں کی خرید میں 10.4 فیصد اضافہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) برطانیہ کے تجارتی ماہرین نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران ملک میں نئی (الیکٹرک و ہائبرڈ)گاڑیوں کی خرید میں 10.4 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

سو سا ئٹی آف موٹر مینوفیکچررز اینڈ ٹریڈرز کی جانب سے جاری ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران ملک میں 1 لاکھ 67 ہزار 911 نئی گاڑیوں کی خریداری ہوئی جس کی وجہ آلودگی سے بچنے کے لیے 2017 میں حکومت کی جانب سے نافذ العمل بھاری ٹیکس کے باعث ڈیزل گاڑیوں کی طلب میں کمی ہے۔

اپریل کے دوران جن نئی گاڑیوں کی خریداری کی گئی ان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں نمایاں ہیں اس کے علاوہ ہائبرڈ (بجلی و پٹرول ) سے چلنے والی گاڑیوں کی طلب میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔