تھانہ سٹی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، 04ملزمان گرفتار

منگل 8 مئی 2018 22:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے نقدی ،موبائل فونز اور دیگر سامان بر آمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص نیاء محلہ جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ سٹی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نیاء محلہ ریڈکر کی04ملزما ن خاور ،ارسلان رفیق ،شہزاد اور جواد کو کرکٹ میچ جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے نقدی رقم 8500/- روپے معہ 04موبائل فون،LEDٹی وی معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

دریں اثناء تھانہ واث خان پولیس نے سعید سی36پٹاخے جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے ندیم ،ذیشان ،عبدالوحید ،عارف ،ندیم اوررفاقت کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔