لاہور ، (ن) لیگ کی حکومت نے نااہلیوں اور ناکامیوں کے تما م ریکارڈتوڑ دئیے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

ن) لیگ کے دور حکومت میں 20لا کھ سے زائد افراد بے روز گار ہوئے ہیں، نواز حکومت غربت ، مہنگائی اور بے روز گاری ختم کر نے میں نا کام رہی، مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف

منگل 8 مئی 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے نااہلیوں اور ناکامیوں کے تما م ریکارڈتوڑ دئیے ہیں، (ن) لیگ کے دور حکومت میں 20لا کھ سے زائد افراد بے روز گار ہوئے ہیں، نواز حکومت غربت ، مہنگائی اور بے روز گاری ختم کر نے میں نا کام رہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کے 58فیصد افراد خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں ،ملک بھر میں 50ؒٓلاکھ بچے 15سال سے کم عمر ی میں مزدوری کر رہے ہیں ، 40ارب سے زائد کے ٹیکس عوام پر لگا ئے گے جس کی وجہ سے عام آدمی کے استعمال کی 200سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس کی وجہ سے غریب آدمی کی مشکلات میں مز ید اضافہ ہوا۔انہوںنے کہاکہ ملک کے 84فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ، بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو ا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور جرائم کی شر ح میں بھی اضافہ ہو اہے ، غربت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ نااہل شریف برادران ابھی بھی ملکی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں ،شریف برادران کی تما م پالیسیاں غریب ، کسان ، اور مزدور دشمنی پر مبنی ہیں ۔