نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

منگل 8 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر جس میں 32 ہزار لیٹر ڈیزل لوڈ تھا جو شیخوپورہ سے سہالہ ڈپو جا رہا تھا، سالم انٹرچینج کے قریب موٹروے M-2 پر آگے جاتے ہوئے ٹریلر کو پہلی لائن میں پیچھے سے ہٹ کیا جس کی وجہ سے آئل لیک ہونا شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فی الفور جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی موٹرویز محمد عمر شیخ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی جمیل احمد حاشمی خو د جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور تمام متعلقہ اداروں جن میں ریسکیو 1122، فائر برگیڈ، ضلع پولیس اور AC بھلوال کو اطلاع دے دی، اور متعلقہ جگہ کو کورڈن آف کیا گیا۔ اور ہسکول انتظامیہ سے رابطہ کرکے دوسرا آئل ٹینکر منگوا کر آئل کو شفٹ کیا گیا۔ اس طرح موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے بڑا حادثہ رونما ہونے بچ گیا۔ ڈئی آئی جی موٹروے نے تمام افسران کو ان کی احسن کارکردگی پر شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :