مانگا منڈی میں کھیتوں سے پانچ سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ، مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع

منگل 8 مئی 2018 23:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) مانگا منڈی میں کھیتوں سے پانچ سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی کے کھیتوں سے برآمدہونے والی پانچ سالہ بچے کی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق لاش ایک روز پرانی ہے۔ بچے کے گلے سے کپڑے کا پھندا بھی ملا ہے۔ شبہ ہے کہ بچے کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے ورثاء کو تلاش کیا جارہا ہے جس کے بعد تفتیش میں قتل کے اصل محرکات سامنے آئیں گے۔بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا یا ذاتی دشمنی کی بنا پرپوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :