صوبائی حکومت کا فنڈ اعلان شانگلہ کے محنت کشوں کے لواحقین کی توہین ہے، انتخاب عالم

منگل 8 مئی 2018 23:46

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) شانگلہ میں مسلم لیگ نواز کے ضلعی صدر و ممبر ضلع کونسل لیلونئی انتخاب عالم نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ ساز سانحہ میں جو قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ، تاہم صوبائی حکومت کا فنڈ اعلان محنت کشوں کے لواحقین کی توہین ہے ،وزیر اعلیٰ فی الفور اپنے بیان پر معافی مانگیں،شانگلہ سے تعلق رکھنے والے یہ جان بحق محنت کش رزق حلا ل کی کمائی کیلئے ہزاروں فٹ زمین کے اندر کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کے روز شانگلہ میڈیا سنٹر الپوری میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔انتخاب عالم نے کہا کہ کوئلے میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تحفظ کیلئے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں نظام کو مستحکم کیا جائے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتناافسوس اور ماتم کیا جائے وہ کم ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جان بحق ہونے والے تمام محنت کشوں کے ورثائ میں پیکج کا فوری طور پر منظوری دیں۔ تمام اعلان شدہ پیکجز کو رمضان سے پہلے ان متاثرین کو دی جائے تا کہ ان کی دادرسی ہو،ان متاثرین خاندانوں کی کمائی کا آسرا ختم ہوچکا ہے ، لہٰذا ان کیلئے صوبائی حکومت متبادل اقدامات اٹھائیں۔