پا کستان انجینیئر نگ کو نسل کی احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی مذمت

منگل 8 مئی 2018 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) انسٹیٹویشن آف انجینئرپاکستان اور پاکستان انجینئرینگ کونسل نے وزیر دا خلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انسٹیٹویشن آف انجینئرپاکستان کے راولپنڈی و اسلام آباد ریجن کے سیکرٹری اور پاکستان انجینئرینگ کونسل کے گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر شفیق الرحمان کی جا نب سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ قا بل مذ مت ہے، سیاست میں تشدد کا عمل انتہائی افسوس ناک ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال جو پاکستان انجینئرینگ کونسل کے گورننگ باڈی کے ممبر ہیں ملک کیلئے انکی خدمات انتہائی قابل قدر ہیں، ان پر حملہ پوری قوم کیلئے تشویش کا باعث ہے، انجینئر شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ احسن اقبال نے انجینئرینگ کونسل کمیونٹی کیلئے انتہائی قابل قدر ہیں ہم ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :