جھڈو میں دو روز کے دوران برائیلر مرغی کے گوشت میں 40 روپے کلو کا اضافہ

گوشت کی قیمت 320سے بڑھ کر 360 روپے ہوگئی ، عوام کو گوشت کی خریداری میں مشکلات کا سامنا

منگل 8 مئی 2018 23:51

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2018ء) جھڈو میں دو روز کے دوران برائیلر مرغی کے گوشت میں 40 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا، گوشت کی قیمت 320سے بڑھ کر 360 روپے ہوگئی ، عوام کو گوشت کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ، مرغی کی پیداوار میں کمی کے سبب گوشت کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ،دوکاندار، تفصیلات کے مطابق جھڈو میں دوروز کے دوران برائیلر مرغی کے گوشت میں 40 روپے کلو کا اضافہ ہو گیااور مرغی کے گوشت کے نرخ 320 سے بڑھ کر 360 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ۔

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کو خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ قیمت بڑھنے کے سبب گوشت کی فروخت میں بھی نمایا کمی دیکھنے میں آ رہی ہے مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں اور فامرز کے مطابق شدید گرمی کے سبب برائیلر مرغی کی فارمنگ میں کمی واقع ہو جاتی ہے اور فارمرز مئی ، جون کی سخت گرمی کے سبب فارموں میں مرغیاں پالنے میں کمی کر دیتے ہیں جبکہ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت جن فارموں میں برائیلر کی فامنگ ہو رہی ہے ان میں کئی طرح کی بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں فارمرز کے مطابق چوزہ 10،15 دن کا ہو کر مر جاتا ہے جس کے سبب فارمرز کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مرغی کی پیداوار کمی کے سبب مرغی کے گوشت میں اضافہ ہواہے عوامی حلقوں کے سبب مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دوکاندار من مانے نرخوں پر گوشت فروخت کر رہے ہیں اور ان کی ناجائز منافع خوری پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی اور رمضان سے قبل ہی مہنگائی میں اضافہ ہو تا جا رہاہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں مرغی کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت کا نوٹس لیا جائے اور اشیاء خردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :