لیاقت بلوچ کی متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین سے ملاقات

منگل 8 مئی 2018 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین پیر اعجاز ہاشمی ، شاہ اویس نورانی ، علامہ شبیر مہتمی ، علامہ سبطین سبزواری ، پیر محفوظ مشہدی ، محمد خان لغاری سے ملاقات اور این اے 130 میں متحدہ مجلس عمل کی مقامی قیادت کے اعزاز میں پی پی 151 کے امیر احمد سلمان بلوچ کی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ13 مئی کو متحدہ مجلس عمل کا جلسہ عام انشاء اللہ مینار پاکستان پر ہی ہوگا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ قومی انتخابات تک مینار پاکستان پر سیاسی جماعتوں کے جلسہ عام کے انعقاد کے راستہ میں رکاوٹوں کا ارادہ ترک کردے ۔13 مئی مینار پاکستان کے جلسہ عام کے لیے جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام ، اسلامی تحریک ، جمعیت علمائے پاکستان اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کی صوبائی اور ضلعی قیادت بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں ۔ نظام مصطفیٰؐ کے قیام کے لیے مینار پاکستان کا جلسہ عام سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاست اور انتخابی جمہوری عمل میں تشدد ، توہین آمیز رویے سب کے لیے تباہی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ جمہوریت تو جدوجہد ، صبر اور برداشت کا نام ہے قومی قیادت اپنے آپ کو اس کا اہل بنائے ۔