مریدکے ‘تین روز قبل کام پر جانے والا دو بچوں کاباپ قتل ، لاش کھیتوں سے برآمد

منگل 8 مئی 2018 21:20

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) مریدکے کی آبادی شیخوپورہ بیدادسے تین روز قبل کام پر جانے والے دو بچوں کے باپ کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے نعش سادھوکی کے قریب کھیتوں میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے آبادی شیخوپورہ بیداد کا رہائشی دو بچوں کا باپ زمان ورک موٹر سائکل پر کام کیلئے گیا تین دن تک اسکا کوئی سراغ نہ ملا کہ گزشتہ روز اسکی نعش سادھوکی تھانہ صدرکامونکی کے علاقہ سے کھیتوں سے مل گئی پولیس کے مطابق مقتول کے ورثہ نے گزشتہ روز ہی پولیس کو گمشدگی کی اطلاع کی تھی مقتول کے ورثہ کے مطابق انکی کسی سے دشمنی۔نہ ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔