شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کیس کی مدت میں توسیع کی درخواست منظور، سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل

منگل 8 مئی 2018 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کیس کی مدت میں توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جو بدھ سے کیس کی سماعت کریگا ۔