رمضان المبارک کے سلسلے میں چیکنگ کیلئے 10اور11مئی کو الیکٹرک سائرن بجائے جائیں گے

بدھ 9 مئی 2018 00:20

سکھر۔ 8مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سکھر /کنٹرولر سول ڈفینس سکھر رحیم بخش میتلو کے اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک ماہ کی آمد کے سلسلے میں سکھر میں الیکٹرک سائرن کی چیکنگ کیلئے 10اور11مئی 2018صبح 8بجے سے شام 4بجے تک کمشنر آفس ، ڈی سی آفس ، سول ڈفینس آفس سکھر ، فائر برگیڈ پرانہ سکھر ، جامع مسجد بندر روڈ ، اے سیکشن تھانہ ، یعقوب آئل مل اور پولیس اسٹیشن سائیٹ سکھر میں مختلف اوقات کے دوران نصب کردہ الیکٹرک سائرن بجائے جائینگے ۔