وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سوا دو بجے بعد دوپہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے ،غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے،وزیراعلیٰ پنجاب نے سوا گھنٹہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں گزارا

بدھ 9 مئی 2018 00:50

چکوال ۔ 8 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سوا دو بجے بعد دوپہر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال پہنچے ، ان کا پہنچے کا وقت ایک بجے بتایا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے مرید ایئر پورٹ پر اترے اور وہاں سے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال لے جایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے تھے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ذوالفقار احمد سارا وقت وزیراعلیٰ پنجاب کی موجودگی تک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں رہے، ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد سپریم کورٹ میں پیشی کی وجہ سے موجود نہیں تھے جبکہ ان کی جگہ اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے قبل حفاظتی اقدامات کا خود جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سوا گھنٹہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں گزارا۔ انہوں نے میڈیا سے صرف خود ہی خطاب کیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے 25منٹ تک میڈیا سے خطاب کیا۔