ریتھک روشن کی فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کے ٹریلر کی تعریف

بدھ 9 مئی 2018 12:32

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار ریتھک روشن نے ہرش وردھن کی فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کے ٹریلر کو سراہتے ہوئے فلم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’بھویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کا2منٹ 49سکینڈ پر مبنی ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا جس میں ہرش کی اداکاری کو بالی وڈ کی دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ ریتھک روشن نے بھی سراہا ۔ فلم کے ہدایتکار وکرم ادیتیا متوانی ہیں۔ فلم 25 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :