پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں‘کئی شاپس سیل

غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 15 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 12ہزارکے جرمانے کئے گئے

بدھ 9 مئی 2018 12:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا ڈویژن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کر تے ہو ئے تاریخ تبدیل کر کے زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت پر6فوڈ انڈسٹریز ،ملاوٹی مرچیں تیار کرنے پر 3مر چ گراینڈنگ یونٹس سی،ناقص دودھ کے استعمال پر 2قلفی پروڈکشن یونٹس اورگٹکا کی فروخت پر 2پان شاپس سیل کر دیں۔

جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 15 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 12ہزارکے جرمانے کئے گئے ۔ بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک تلف کرتے ہوئی150فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے۔زرائع کے مطابق پنجاب فوڈا تھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا اور اس کے گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے فیکٹری ایریا سرگودھا میں سادات فو ڈ ز انڈسٹری ،فہیم شاہ ٹریڈرز ،النور کالونی سیٹلائیٹ ٹاؤن میں حسن فوڈ ز ،قریشی ٹریڈرز ،بخشی کالونی میں میاں ٹی پروڈکشن یونٹ کوزائدلمعیاد اشیا کی تاریخ تبدیل کر کے فروخت کرنے ،اشیاء کی تیاری میں امونیا اور مضر صحت رنگوں کا استعمال کرنے ،غلط لیبل لگانے،رجسٹرڈ ٹریڈ مارک نہ ہونے،خفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی ،چائے کی پتی میں مضر صحت رنگوں اور غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ کرنے، معروف برانڈ کی جعلی چائے تیار کرنے ، زائدلمعیاد تیل استعمال کرنے اور ناقص انتظامات پر فوڈ انڈسٹریز کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 32ٹِین آئل،80کلو خام مال140کلو ملاوٹی پتی اور بھاری مقدار میں مضر صحت رنگوں کو تلف کر دیا گیا ۔اتحاد کالونی میں واقع سنی قلفی پروڈکشن یونٹ ،لزیزہ قلفی پروڈکشن یونٹ کو غیر معیاری اجزاء کا استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر دونوں پروڈکشن یونٹس کو سیل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد ٹاؤن میں بیوریج یونٹ کو جعلی بوتلیں تیار کرنے، مضرصحت رنگوں اور کیمیکل کے استعمال سے بوتیلیں تیار کرنے،رجسڑڈ ٹریڈ مارک نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظاما ت کی بنا پر بیوریج یونٹ سیل کردیا ۔

مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا کر مشینری اور میٹریل تلف کر دیا گیا ۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے دورانِ کاروائی فیکٹری ایریا میں واقع نجم چلی گرائینڈنگ یونٹ ،فاطمہ فوڈز گرائینڈنگ یونٹ کو غیر معیاری اجزاء اوررنگوں کی ملاوٹ کرنے پرسیل کردیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ریجن کے ضلع بھکر میں معائنہ کے دوران شفیع کالونی منکیرہ میں موجودنیوعسکری فوڈ پروڈکشن یونٹ کو ناقص صفائی،مرچوں میں چوکر برادہ اور مضر صحت رنگوں کی ملاوٹ پر سیل کر دیا ۔

اسی طرح ضلع میانوالی میں ملک آصف جنرل سٹور اور ضلع خوشاب کے علاقہ جوہرآباد میں جانو پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے ، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے، زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس کی موجودگی اور حشرات کی بھرمار پر سِیل کردیا۔دوسری جانب فوڈ ٹیمز نے ڈویڑن بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے فوڈ پوائنٹس پر مہیا کی جانیوالی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا اور 15مختلف فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، زائدلمعیاد اشیا کی موجودگی ، سابقہ ہدایاتی نوٹس پر عمل نہ کرنے ،حشرات کی موجودگی ،کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ، غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر مجموعی طورپر 1لاکھ 12ہزار کے جرمانے کئے۔

جبکہ مختلف فوڈ پوائنٹس سے نان فوڈ گریڈ کلر، زائدالمیعاد ڈرنکس اینڈ مشروبات اورخراب دودھ تلف کر دیا ۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :