فن اور فنکار کبھی نہیں مرتا ،

خواہش ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک اداکاری کروں ‘ثناء

بدھ 9 مئی 2018 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ فن اور فنکار کبھی نہیں مرتا ،خواہش ہے کہ زندگی کی آخری سانس تک اداکاری کروں ،بڑ فنکار اپنے کام اور نام سے پہچانا جاتا ہے ، میں نے بھی اپنے فنی کیریئر میں ہرطرح کے کردار بخوبی ادا کر کے اپنے آپ کو منوایا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوشش کرتی ہوں کہ اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرسکوں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی مصروفیات کے ساتھ اپنے گھر اور بچوں کو بھی مساوی وقت دیتی ہوں میرے شوہر فخر امام بہت پیار کرنے والے انسان ہیں ،ہم دونوں میں بڑی اچھی انڈرا سٹینڈنگ ہے ۔

متعلقہ عنوان :