پولیس کرپشن ریفرنس ، 4 پولیس اہلکاروافسران کو 1 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

بدھ 9 مئی 2018 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) احتساب عدالت نے سندھ پولیس میگا کرپشن ریفرنس میں ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ کرنے پر گرفتار 4 پولیس اہلکاروافسران کو 1 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔بدھ کو احتساب عدالت میں نیب حکام نے سندھ پولیس میگا کرپشن ریفرنس میں گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ کرنے پر گرفتار 4 ملزمان سابق سب انسپکٹر غلام رضا، عبدالقادر، راجہ اشتیاق اور سابق ڈی ایس پی میر محمد کو پیش کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے گرفتار چاروں ملزمان کو 1 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کو کل دوبارہ پیش کریں۔۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پولیس میگا کرپشن ریفرنس میں نامزد 6 پولیس اہلکاروافسران کی ضمانتیں منسوخ کردیں تھیں۔۔ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نیب نے کیس میں نامزد 4 پولیس اہلکاروافسران کو گرفتار کیا تھا جبکہ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سابق ایس ایس پی ایس آر پی حیدرآباد غلام نبی کیریو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔۔۔ملزمان پر ایس آر پی حیدرآباد کے لئے 881 غیرقانونی بھرتیوں کے زریعے قومی خزانے کو 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے نقصان پہچانے کا الزام ہے