جامعہ بلوچستان کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے تحت عالمی یوم کتب کی مناسبت سے آگائی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 20:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) جامعہ بلوچستان کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے تحت عالمی یوم کتب کی مناسبت سے آگائی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سینئر سیاسدان سابق وزیر ڈاکٹر عبدلمالک کاسی جبکہ اعزازی مہمان خاص وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سیکٹری ثقافت ظفر علی بلیدی واجہ ایوب بلوچ تھے جس میں ڈین ڈاکٹر مدصر اسرار ،ڈاکٹر اکرم دوست، ڈاکٹر ندیم ملک جیئند خان جمالدینی رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی ادبی شخصیات اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یوم کتب کے حوالے سے آگائی وآک یونیورسٹی ایڈمن بلاک سے شروع ہوتے ہوئے مین لائبریری اور مختلف راستوں سے آرٹس بلاک کے سامنے اختتام پزیر ہوئی۔

(جاری ہے)

جس کی قیادت ڈاکٹر عبدالمالک کاسی ،وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال قیادت کی۔بعد عزا سیمینار سے راحت ملک صاحب، ایوب بلوچ صاحب، ڈاکٹر رفیقی صاحب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جن اقوام نے کتابوں سے دوستی اور انکی اہمیت کو سمجھا آج وہ طرقی آفتہ معاشرہ کہلاتے ہیں ۔

اور موجودہ تیز ترین دور میں بھی کتابوں کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ کیونکہ جو علم کتابوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں وہ کسی اور زرائے سے نہیں اور اسی حوالے سے پوری دنیا میں یوم کتب منایاجاتا ہیں ۔ اور جامعہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ کتاب دینی کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ جس کے کتب خانہ کسی بھی بین الاقوامی معیار سے کم نہیں معاشی اور سماجی لحاظ سے بلوچستان پسماندہ ہے لیکن شعور کے لحاظ سے یہاں کے اساتذہ اور طلبہ کافی آگے ہے تمام صوبوں کے لحاظ سے ۔قوموں کی تشریح میں کتاب ایک خاص کردار ادا کرتی ہے۔ آخر میں وائس چانسلر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کہیں۔