پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزید66 ارب77 کروڑروپے ڈوب گئے

بدھ 9 مئی 2018 20:21

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزید66 ارب77 کروڑروپے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو غیریقینی سیاسی حالات اور سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی طویل المدت سرمایہ لگانے میں عدم دلچسپی کے باعث اتارچڑھا ئوکے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے سرمایہ کاروں کے مزید66 ارب77 کروڑروپے ڈوب گئے جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس بھی 44000،43900اور43800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔

کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت24.97فیصدزائد جبکہ70.63فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس کی 44247کی بلندسطح پر ریکارڈ کیاگیا تاہم غیریقینی سیاسی حالات اور سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں کی طویل المدت سرمایہ لگانے میں عدم دلچسپی مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس 43385پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کیا گیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 43795کی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس271.96پوائنٹس کمی سی43795.00پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سی93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،267کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید66ارب77کروڑ79لاکھ66ہزار715روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر90کھرب29ارب34 کروڑ31 لاکھ87ہزار329روپے ہو گئی ۔

بدھ کو19کروڑ18 لاکھ50 ہزار300شیئرز کا کاروبار ہوا ، جومنگل کی نسبت3کروڑ83لاکھ35ہزار500شیئرززائدہے ۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت399.01روپے اضافے سی8899.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت207.92روپے اضافے سی8307.92روپے ہو گئی ۔نمایاں کمی سائفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت82.52روپے کمی سی1622.94 روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت57.00روپے کمی سی2000.00روپے ہو گئی ۔

بدھ کوفرسٹ دائودبینک کی سرگرمیاں1کروڑ10لاکھ85ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت99پیسے اضافے سی4.01روپے اورانوسٹ بینک کی سرگرمیاں1کروڑ4لاکھ11ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت99پیسے اضافے سی2.76روپے پر ہوگئی ۔بدھ کو کے ایس ای30 انڈیکس128.10پوائنٹس کمی سی21468.55پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس583.70پوائنٹس کمی سی74944.03 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس208.03پوائنٹس کمی سی31766.53پوائنٹس ہو گئی ۔