ٹیوٹا سالانیہ دو لاکھ سے زائد طلبا کو فنی تربیت فراہم کر رہا ہے‘ عرفان قیصر شیخ

ٹیوٹا پنجاب اب تک 23ہزار سے زائد مر د و خواتین کو چائینز لینگوئج کا کورس کروا چکا ہے‘چیئرمین ٹیوٹا

بدھ 9 مئی 2018 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے وفد کا ٹیوٹا کے دورے کے دوران چیئرمین ٹیوٹا سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت ڈی جی این،یو ٹی لیفٹیننٹ جنرل خالد اصغر ریٹائرڈ نے کی۔ دونوں اداروں کے سربراہان نے فنی تعلیم میں مشرک حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے وفد کو ٹیوٹا کے مختلف۔

منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔چیئرمین نے بتایا کہ ٹیوٹا پنجاب سالانہ دو لاکھ کے قریب طلباء کو فنی تربیت فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان میں ڈی اے ای کے طلبا ء کی تعداد چالیس ہزار کے قریب ہے۔چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا پنجاب اب تک 23ہزار سے زائد مر د و خواتین کو چائینز لینگوئج کا کورس کروا چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چائینز لینگوئج کا کورس کر کے طلبہ و طالبات30ہزار سے زائد ماہانہ تنخواہ پر نوکریا ں حاصل کر رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ ٹیوٹا نے تین سالوں میں 95 ہزار طلبا کو آن جاب ٹریننگ فراہم کی جو کسی بھی ادارے کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔ چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ جی آئی زیڈکے ساتھ 40اداروں میں 260ٹریننگ پروگرام کئے اسی طرح جاپان (جائیکا) نے ٹیوٹا کے 13لیبر کو اپ گریڈ کیااورجدید مشینری فراہم کی گئی جس میں ہمارے DAEکے طلباء مستفید ہو رہے ہیں ۔

چیئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ عالمی اداروں کا ٹیوٹا پر اعتماد اس امر کا مظہر ہے کہ وہ ٹیوٹا پنجاب کی کار کردگی سے مطمئن ہیں۔ چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ترکی نے ہمارے اساتذہ کو بھی ٹرینڈ کیا اور اسی طرح ماسٹر ٹر ینرز ہمارے ہاں بھیجے جنہوں نے ہمارے کالجز میں طلباء اور اساتذہ کو جدید تربیت فراہم کی ۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ترکی سے 22ماسٹر ٹرینز پاکستان آئے اور انہوں نے لاہور،فیصل آباداور گجرات میں ہمارے طلباء اور اساتذہ کو ہاسپٹیلٹی،بیوٹیشن اور سول کی تربیت فراہم کی۔

عرفان قیصر شیخ نے مزید بتایا کہ جائیکا کے تعاون سے گذشتہ دنوں ٹیوٹا کے 7اساتذہ جاپان میں ٹریننگ لے کر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا برطانیہ اور یو ایس کے تعاون سے بھی مختلف شارٹ کورسز کا اجراء کر دیا ہے جس کے لئے معاملات حتمی مراحل کے قریب ہیں۔