سبی:ڈومکی گروپ کی لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 9 مئی 2018 22:12

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ڈومکی گروپ کے رہنماء چانڈیہ قبیلے کے معتبر شخصیت میر چنگیز چانڈیہ نے لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی ایریا میں ہمیشہ امن و امان کی صورتحال اے ایریا سے بہتر رہا ہے لیویز فورس علاقائی فورس ہے جو علاقے کے رسم و رواج سے بخوبی آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ بی ایریا امن کا گہوارہ ہے انہوںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنا لیویز فورس کے ساتھ زیادتی ہے انہوںنے کہا کہ ماضی میں بھی لیویز فورس کو پولیس فورس میں ضم کیاگیا لیکن چند ماہ بعد لیویز فورس کو سابقہ حیثیت میں بحال کردیا گیا انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت ایک بار پھر لیویز فورس کو پولیس فورس میں ضم کرنے کے آخری مراحل میں ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ لیویز فورس کو پولیس فورس میں ضم کرنے کی بجائے لیویز فورس کو تربیت اور جدید اسلحہ سے لیس کرکے ایک مثالی فورس بنائیں انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے فیصلے میں نظر ثانی کرکے لیویز فورس کو برقرار رکھیں اور بی ایریا کو ختم کرکے کے اے ایریا میں شامل کرنے سے گریز کریں ۔

متعلقہ عنوان :