ضلع خانیوال میں پانچ رمضان بازار قائم کیے جائیں گے

بدھ 9 مئی 2018 23:52

خانیوال۔ 09مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ضلع خانیوال میں رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو سستی اور معیاری اشیا ء خوردنوش فراہم کرنے کے لیے پانچ رمضان بازار قائم کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تحصیل خانیوال میں قلی بازار نزد جامعہ عنائتیہ پارک خانیوال ‘ تحصیل کبیر والہ میں چوک ٹائون ہال کبیروالہ اور مارکیٹ کمیٹی آفس عبدالحکیم ‘تحصیل میاں چنوں میں بالمقابل سابق ویٹرنری ہسپتال تلمبہ روڈ میاں چنوں ‘تحصیل جہانیاں میں میونسپل کمیٹی جہانیاں میں رمضان بازار قائم کیے جائیں گے ۔

رمضان بازار خانیوال کے انچارج ملک عبدالحمید نائب تحصیلدار‘ کبیر والہ کے نائب تحصیلدار ملک مظہر راں ‘ عبدالحکیم میں نائب تحصیلدار ملک منظوراحمد ‘ میاں چنوں میں سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی طاہرسلیم اور جہانیاں میں تحصیلدار امیر نواز رمضان بازار وں کے انچارجز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :