Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں تیسری شاندار سیاسی کامیابی

مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 مئی 2018 23:04

پاکستان تحریک انصاف کی ایک ہی دن میں تیسری شاندار سیاسی کامیابی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مئی 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں تیسری شاندار سیاسی کامیابی سمیٹ لی۔ مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلاتے مطابق انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جار ی ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی لوگ اپنی سیاسی اور ذاتی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں۔

اس حوالے سے تحریک انصاف میں کافی بڑے بڑے سیاسی ناموں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔گزشتہ ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایک ہی دن میں تیسری شاندار سیاسی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اس حوالے سے وہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات کے بعد وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کے والد ذولفقار کھوسہ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کے حوالےسے مخلص نہیں اور وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے اپنے قریبی رفقاء سے بات کریں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دوست محمد کھوسہ پر اداکارہ سپنا کے قتل کا کیس بھی ایک عرصے سے چل رہا تھا لیکن آج شام اداکارہ سپنا کے والد نے وہ کیس واپس لے لیا تھا جس کے بعد اس کیس کو نمٹا دیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات