سی ڈی اے کے 4افسران کی تقرریاں وتبادلے

بدھ 9 مئی 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای)انتظامیہ نے 4افسران کی تقرریاں وتبادلے کرتے ہوئے ان کی خدمات شعبہ انفورسمنٹ کے سپرد کردی ہیں ، گریڈ 17کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورگریڈ 16کے تین ایڈمن آفیسرز کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کے منتظر گریڈ 17کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض احمد خان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ میں تعینات کردیاگیا ہے جبکہ گریڈ 16کے ایڈمن آفیسر سید قائم علی شاہ کی خدمات ایڈمن آفیسر برائے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)سروسسز سے شعبہ انفورسمنٹ،گریڈ 16کے ایڈمن آفیسر وحید احمد قاضی کی خدمات ایڈمن آفیسر لیبر سے شعبہ انفورسمنٹ اورگریڈ 16 کے ایڈمن آفیسر شاہد کمال کی خدمات ایڈمن آفیسر شعبہ ایڈمنسٹریشن سے شعبہ انفورسمنٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔

سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر ڈی انے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے تمام ترقیوں و تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔