غیر معیاری اور زائدالمیعاد خوراک مہیا کرنے پر معروف ریسٹورنٹ سیل

حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 10فوڈ پوائنٹس کوجرمانے

بدھ 9 مئی 2018 23:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے راولپنڈی ڈویژن میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اور زائدلمعیاد خوراک مہیا کرنے پر راولپنڈی میں معروف ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیاجبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 10فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 60ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے روالپنڈی اور اس کے گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے موٹر وئے چکری سروس ایریاپر واقع سون ویلی ریسٹورانٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی،غیر معیاری تیل استعمال کرنے ، زنگ آلودہ کنٹینرز اور چائے بنانے کے لیے گندئے پانی کا استعمال کرنے، ریکارڈ کی عدم موجودگی اور گریسی فرش کی بنا پر سیل کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

فوڈسیفٹی ٹیمز نے راولپنڈی ریسٹورنٹ ، فاسٹ فودسنٹرز ہوٹلز ، جنرل سٹور، کریانہ سٹور، چکن سیل سنٹر ز اور سویٹس اینڈ بیکرز پر دورانِ معائنہ صفائی کے ناقص انتظامات، زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی، غیر معیاری اجزاء کے استعمال، ریکارڈ کی عدم موجودگی، کاسمیٹکس کلر زکے استعمال ،ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے پر10 فو پوائنٹس کومجموعی طور پر 1لاکھ 60ہزار کا جرمانہ عائد کیا جبکہ کریانہ سٹور سی50 کلو ملاوٹی پتی ، ممنو عہ چائنہ نمک ،ناقص کیچپ مضر صحت انرجی ڈرنکس،اور بھاری مقدار میں زائدالمیعاد خوراک کو تلف کر دیا۔مزید کاروائیوں میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو قوانین کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔