اس چھوٹے سے جزیرے کی کرنسی سب سے بڑی اور سب سے بھاری ہے
امین اکبر بدھ 9 مئی 2018 23:53
کوئی نہیں جانتا کہ یاپ(Yap) نامی چھوٹے سے مائیکرونیشین جزیرے میں چونے پتھر(لائم سٹون) کی بڑی سی ڈسک کو کب سے کرنسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے لیکن یہ استعمال صدیوں سے ہو رہا ہے۔
اس جزیرے پر سرکاری کرنسی کے طور پر امریکی ڈالر استعمال ہوتے ہیں لیکن یاپ کے لوگ چونا پتھر کو بھی کرنسی کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بعض چونا پتھر کی ڈسک کا وزن کار سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
ان کا قطر 30 سینٹی میٹر سے 3.5 میٹر تک ہوتا ہے۔
ان میں بڑی ڈسک کی مالیت زیادہ ہوتی ہے۔اس عجیب و غریب کرنسی کی بعض ڈسک کا وزن کئی ٹن بھی ہوتا ہے ، اس لیے اسے اٹھانا بھی مشکل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس جزیرے پر یہ ڈسک چاہے ایک جگہ موجود ہو لیکن اس کا مالک بدلتا رہتا ہے۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اس کرنسی سے روز مرہ کی اشیاء نہیں خریدی جاتی بلکہ انہیں بیٹی کو جہیز میں دینے ، فصلوں کی ادائیگی کرنے ااور دوسرے اہم مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.