چاول کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران 27فیصد اضافہ

جمعرات 10 مئی 2018 12:46

چاول کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران 27فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) رواں مالی سال کے 10مہینوں میں پاکستان سے چاول کی برآمدات میں 27فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

رائس ایکسپورٹرایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذرائع کے مطابق جولائی سے لیکراپریل کے اختتام تک پاکستان نے چاولوں کی مختلف اقسام کی برآمدات سے 1.57ارب ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات سے 1.23اورب ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔

ذرائع کے مطابق انڈونیشیاء، کینیا اوردیگرممالک کو چاول کی فراہمی کے نئے آرڈرز کی تکمیل کے بعد برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس عرصہ میں حجم کے لحاظ سے چاولوں کی برآمدات میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :