ویزا فیسوں کے حوالے سے سعودی حکام سے رابطہ ہے،پاکستانی سفیر

وزٹ ویزا فیسوں کی خبرکے بارے میں سعودی حکام سے تصدیق کا عمل جاری ہے،خان ہشام بن صدیق

جمعرات 10 مئی 2018 13:11

ویزا فیسوں کے حوالے سے سعودی حکام سے رابطہ ہے،پاکستانی سفیر
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے کہاہے کہ ویزافیسوں کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے سعودی اعلی حکام سے رابطہ کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اس قسم کے معاملات دوطرفہ گفتگو کے بعد طے کئے جاتے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ وزٹ ویزا فیسوں کی خبرکے بارے میں سعودی حکام سے تصدیق کا عمل جاری ہے ۔تصدیق ہونے کے بعد معاملے کو اسی طرز پر نمٹایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :