سنجے دت فلم ’’شمشیرا‘‘ میں ولن کا کردار ادا کریں گے

جمعرات 10 مئی 2018 13:19

سنجے دت فلم ’’شمشیرا‘‘ میں ولن کا کردار ادا کریں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) بالی وڈاداکار سنجے دت یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’شمشیرا‘‘ میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت ان دنوںقزاخستان میں فلم ’’تور باز‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نییش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’شمشیرا‘‘ بھی سائن کر لی ہے جس میں وہ ویلن کا کردار ادا کریں گے۔ فلم میں رنبیر کپور ڈکیت کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار کرن ملہوترا ہیں۔ فلم کی عکسبندی رواں سال کے آخر میں شروع کی جائے گی جو آئندہ سال وسط میں مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :