کراچی‘ مسلم لیگ (ن) سائوتھ کے نائب صدر عقیل رحمانی کے گھرپر گینگ وار ملزمان نے حملہ ‘

6گولیاں لگنے سے شدید زخمی ملزمان نے عوام پر بھی دستی بم پھینک دیا‘پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن مقابلے میں 3 ملزمان مارے گئے

جمعرات 10 مئی 2018 14:13

کراچی‘ مسلم لیگ (ن) سائوتھ کے نائب صدر عقیل رحمانی کے گھرپر گینگ وار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 گینگ وار ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ان سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں غریب شاہ مزار کے قریب مسلم لیگ (ن) سائوتھ کے نائب صدر عقیل رحمانی کے گھرپر گینگ وار ملزمان نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں عقیل رحمانی کو 6 گولیاں لگیں۔

انہیں تشویش ناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حملہ آوروں پر عقیل کے گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور اسد اور عثمان زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھاگنے کی کوشش کے دوران عوام نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں راہگیر عمران زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ملزم اسد اور عثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

عقیل رحمانی پر زاہد لاڈلہ کا یہ آٹھواں حملہ تھا اس سے قبل ہونے والے حملوں کے مقدمات کلالوٹ تھانے میں درج ہیں جن میں زاہد لاڈلہ نامزد ملزم ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے کلاکوٹ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔ فوری طور پر ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ہلاک ملزمان کے عقیل رحمانی پر حملے میں ملوث ہونے کو پولیس ثابت نہیں کر سکی۔