استور،حکومت سی پیک کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے ،فداخان فدا

جمعرات 10 مئی 2018 14:37

استور،حکومت سی پیک کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے ،فداخان فدا
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نام پر انتشار پھیلاکر خطے کی ترقی روکنا چاہتی ہے ، غذر کے باشعور عوام اب جھوٹے لوگوںکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض سازشی عناصر غذر میں ایفاد پراجیکٹس پر عدالت سے حکم امتناعی لینے کاپروپیگنڈاکرتے ہوئے ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں ، غذر میں ایفادپراجیکٹ پر 45کروڑ اب تک خرچ ہوگئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ، ہم نے علاقے میں امن قائم کرکے کھیلوں اور ثقافت کی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مخالفین کی جانب سے جلسے جلوسوں کا مقصد سی پیک کو ناکام بنانا ہے ایسے عناصر سے غذر کے عوام ہوشیار رہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت سی پیک کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جو لوگ آج جھوٹے نعرے لگارہے ہیں ان لوگوں نے ماضی میں ایک کلوٹ تک نہیں بنایا ہم آج سڑکیں بنارہے ہیں زمینیں آبادکرکے دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لینڈ ریونیو کے قانون کے تحت لوگوں کو ان کی ملکیت کے مالک بنارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :