’’شادی مبارک‘‘رئیس گرل‘‘ماہرہ خان کی سونم کپور کو’’ خاص‘‘ مبارک باد

جمعرات 10 مئی 2018 15:54

’’شادی مبارک‘‘رئیس گرل‘‘ماہرہ خان کی سونم کپور کو’’ خاص‘‘ مبارک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو ان کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ماہرہ خان پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بھی کام کر چکی ہیں، جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔

(جاری ہے)

سونم کپور اور آنند آہوجا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ن۔ماہرہ خان کے بالی وڈ انڈسٹری میں بھی کافی دوست ہیں جنہیں وہ اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے پیغامات بھیجتی رہتی ہیں۔8 مئی کو اپنے دوست آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بھارتی اداکارہ سونم کپور کو بھی ماہرہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے شادی کی مبارکباد پیش کی اور زندگی کی نئی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔