اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ زوال پذیر ہے‘ سارہ لورین

جمعرات 10 مئی 2018 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء) اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ ایک دور تھا جب ہرکوئی پاکستانی فلم اورسینما کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا ’’ فرض ‘‘سمجھتا تھا لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس ہونے لگی ہیں۔

فلموں کی کہانیاں، ڈائیلاگ اورلوکیشنز کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کی آمد نے ایک نئی فلم انڈسٹری کی شروعات کردی ہے۔سارہ لورین نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب وسائل کی بے پناہ کمی تھی، اس وقت بھی ہمارے ملک میں بہترین فلمیں پروڈیوس ہوئیں۔ اب اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ زوال پذیر ہے۔

متعلقہ عنوان :