سربراہ پاک بحریہ سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 10 مئی 2018 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2018ء)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نیول چیف نے کسی بھی ناگہانی آفت میں پاک بحریہ کی ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاک بحریہ کی مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔