ڈی آئی خان میںموٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق

جمعرات 10 مئی 2018 18:00

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2018ء) تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ نظام فلنگ سٹیشن کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہوگیا ،پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 35خصر حیات ولد عمرحیات قوم لودھرا سکنہ ٹکواڑہ اپنے دوست عرفان اللہ خان ولد محمد ایوب قوم گنڈہ پور سکنہ قلندر ٹکواڑہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع بستی بنی گالہ سے شیخ یوسف اڈہ کی جانب جارہے تھے کہ ڈیرہ بنوں روڈ نظام فلنگ سٹیشن کے قریب نامعلوم تیزکار بے قابو ہو کرپیچھے ان کے موٹرسائیکل کے ساتھ جاٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خضر حیات جاں بحق جبکہ دوست شدید زخمی ہو گیا ۔

زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر نامعلوم کارڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔