ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں روڈ پر تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے 1جاں بحق

جمعرات 10 مئی 2018 21:23

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) نظام پٹرول پمپ کے قریب ڈیرہ بنوں روڈ پر تیز رفتار موٹر کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک دوست جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں نظام پٹرول پمپ کے قریب ڈیرہ بنوں روڈ پر موٹر سائیکل اور موٹر کار کے تصادم میں موٹر سائیکل پر سوار خضر حیات ولد عمر حیات لودھراسکنہ ٹکواڑہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا دوسرا دوست عرفان اللہ گنڈہ پور ولد ایوب سکنہ قلندر ٹکواڑہ زخمی ہوگیا جنکو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،صدر پولیس نے زخمی عرفان اللہ گنڈہ پورکی رپورٹ پر نامعلوم موٹر کار ڈرائیور کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔