وزیرداخلہ سندھ نے شکارپور میں مبینہ طور پر پولیس کا ہندو تاجر سے ہتک آمیز سلوک منفی برتاؤ اور اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے سوشل میڈیا رپورٹس پر سخت نوٹس لے لیا ، متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرنیکے احکامات جاری

جمعرات 10 مئی 2018 21:23

وزیرداخلہ سندھ نے شکارپور میں مبینہ طور پر پولیس کا ہندو تاجر سے ہتک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے شکارپور میں مبینہ طور پر پولیس کا ہندو تاجر سے ہتک آمیز سلوک منفی برتاؤ اور اختیارات سے تجاوز کے حوالے سے سوشل میڈیا رپورٹس پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کرنیکے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سوشل میڈیا خبر کے مندرجات اور واقعہ کو سامنے رکھتے ہوئے جامع انکوائری اور بعداذاں مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف نا صرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے پولیس کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور شہری خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔محکمہ پولیس سندھ میں ایسے افسران اور جوانواں کی کوئی گنجائش نہیں جو اختیارات سے تجاوز اور لوگوں کے ساتھ منفی برتاؤ کے مرتکب ٹھرائے جائیں گے ۔#