فیصل آباد،ساہیانوالہ میں 4افراد کا قاتل مقدمہ کی مدعیہ کو قتل کر نے کی کوشش میں گرفتار

جمعرات 10 مئی 2018 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ساہیانوالہ میں 4افراد کا قاتل مقدمہ کی مدعیہ کو قتل کر نے کی کوشش میں گرفتار ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 23ج ب سیدھن میں باپ ، بھابی ، بھتیجے اور بھتیجی کو قتل کر کے ملزم ریاض ولد محمد شفیع موقع سے فرار ہو گیا تھا چاروں افراد کے قتل کا مقدمہ ڈھڈی والا کی رہائشی صغراں بی بی زوجہ منگتا کی مدعیت میں درج تھا آج علی الصبح ملزم مقدمہ کی مدعیہ کو مارنے کی کوشش میں انکے گھر گھس آیا اور فائرنگ شروع کر دی ، گھر والوں کے شور کی آواز سن کر محلے دار اکٹھے ہو گئے جس پر محلے داروں نے گھر والوں کیساتھ ملکر اس کو پکڑ لیا ملزم تشدد سے شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا نہ صدر پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ،