فیصل آباد،چوری ‘ڈکیتی ‘راہزنی کی پینتیس وارداتوں میں لوگ لٹ گئے

‘ڈاکوئوں کے گروہ نے سرراہ لوگوں سے لاکھوں کی نقدی ‘طلائی زیورات ‘قیمتی موبائل فونز چھین لئے ‘پولیس نے متعدد وارداتیں بوگس قرار دیدیں

جمعرات 10 مئی 2018 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) چوری ‘ڈکیتی ‘راہزنی کی پینتیس وارداتوں میں لوگ لٹ گئے ‘ڈاکوئوں کے گروہ نے سرراہ لوگوں سے لاکھوں کی نقدی ‘طلائی زیورات ‘قیمتی موبائل فونز چھین لئے ‘پولیس نے متعدد وارداتیں بوگس قرار دیدیں ‘جبکہ چوروں کے گروہ نے بھی ات مچائے رکھی ‘پولیس ذرائع کے مطابق آج دن دیہاڑے 215ر ب میں خادم کے گھر سے چور مویشی لے اڑے ‘چوکی طارق آباد کے قریب احسن کی موٹر سائیکل نمبری ایف ڈی این 8408چوری ‘تھانہ رضا آباد کے علاقہ سے شہری کی موٹر سائیکل ایف ڈی او 1006چوری ‘77 گ ب میں نذیر ‘87ج ب میں ارشاد‘20ج ب میں عبدالرزاق کے مویشی لے اڑے ‘فیصل گارڈن میں شفاقت علی ‘سدھو پور میں اویس ‘149ر ب میں الفت ‘سول لائن میں بلال ‘چک جھمرہ میں رمضان ‘سرگودھا روڈ میں قمر ‘ناولٹی پل میں گلزار سے ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی و قیمتی موبائل فونز و دیگر سامان چھین لیا ‘جبکہ چوری کی وارداتوں میں رحمان پور ہ میں ریحان ‘سبحان آباد میں شبیر ‘120ج ب میں بوٹا کی دکانوں و گھروں کا صفایا ہو گیاجبکہ مدینہ ٹائون حسن پورہ میں شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی ‘غلام مصطفی ‘رضا آباد میں منیر ‘79ر ب میں عرفان ‘541گ ب میں احسان ‘گلفشاں کالونی میں توقیر ‘ورکشاپ اڈا میں دلشاد ‘74گ ب میں طاہر‘امین ٹائون میں ارشد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

متعلقہ عنوان :