گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

عدالت عالیہ کی فریقین کے وکیل مخدوم علی خان کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت

جمعرات 10 مئی 2018 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سینٹر تاج حید ر سمیت پی پی اور پی ٹی آئی کے سینٹرز کی جانب سے دائر کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزاروں کی جانب سے مخدوم علی خان ایڈوکیٹ اور شہباز لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے فریقین کے وکیل مخدوم علی خان کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔