پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں 7 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

جمعرات 10 مئی 2018 22:25

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں 7 ارب 97 کروڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںسات روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 60.78پوائنٹس کے اضافے سی43855.78پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 53.84فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں7ارب97کروڑ17لاکھ روپے کی ریکوری ہوئی ا لبتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 44لاکھ 18ہزار شیئرززائدرہا ۔

گزشتہ روز حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوااور 7روز سے جاری مندی کے باعث بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہوکر پرکشش سطح پر آنے کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کی گئی لیکن ساتھ ساتھ پرافٹ ٹیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں کاروباری اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور اس دوران کے ایس ای 100انڈیکس 44138.88پوائنٹس کی بلند اور43735.80پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہوا لیکن مجموعی طور پر معمولی تیزی غالب آگئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 60.78پوائنٹس کے اضافے سی43855.78پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 38.79پوائنٹس کے اضافے سے 21507.34پوائنٹس , کے ایم آئی30 انڈیکس378.48پوائنٹس اضافے سی75322.51 پوائنٹس البتہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 11پوائنٹس کمی سی31755.53پوائنٹس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر364کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ156کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 7ارب97کروڑ17لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر90کھرب 21ارب37 کروڑ14 لاکھ روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز19کروڑ62لاکھ 68ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جب کہ اس کے مقابلے میںبدھ کو19کروڑ18 لاکھ50 ہزار300شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے کاروباری حجم عمومی طور پر تو کم لیکن بدھ کے مقابلے میںزائدرہا ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 45.01روپے اضافے سی2429روپے اور ہینو پاک موٹر کے حصص کی قیمت 23.50روپے اضافے سی1098روپے ہو گئی ۔

نمایاں کمی یونی لیورفوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 444.95روپے کمی سی8454.05 روپے اورکولگیٹ پومولوکے حصص کی قیمت 58.67روپے کمی سی3000روپے ہو گئی جمعرات کوفرسٹ دائودبینک کی سرگرمیاں1کروڑ36لاکھ66ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ دیوان سیمنٹ ،انویسٹ بینک ،فوجی سیمنٹ ،ٹرسٹ انوسیٹ بینک ،اینگرو پولیمر ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،سوئی سدرن گیس کمپنی ،بینک آف پنجاب اور یونٹی فوڈز کے حصص کا بھی نمایاں کاروبار ہوا ۔۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔